مکہ: عمرہ زائرین اور حجاج کی رہنمائی کے لیئے سوشل میڈیا ایپ تیار

جمعہ 1 جولائی 2016 14:54

مکہ: عمرہ زائرین اور حجاج کی رہنمائی کے لیئے سوشل میڈیا ایپ تیار

مکہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2016ء): سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین اور حجاج کرام کی سہولیات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے مختلف طریقہ کار اپناتی رہتی ہے ۔ اس سال سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ زائرین اور حجاج کرام کی رہنمائی کے لیے سوشل میڈیا ایپ تیار کی گئی ہے ۔ اس نئی ایپ میں نیویگیشن سسٹم اور حرم کے توسیعی منصوبے کے بارے میں تمام معلومات درج کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نئی اپیلکیشن ”المقصد“ کے نام سے شروع کی گئی ہے۔ اسکے لیئے حرم مکہ میں 70سکرینیں بھی نصب کر دی گئی ہیں۔ المقصد ایپ کااستعمال کر کے عمرہ زائرین حرم میں تمام جگہوں کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔وہ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ وہ اس وقت کہاں کھڑے ہیں اور کس جگہ ان کو پہنچنا ہے۔مکہ ویلی ٹیکنالوجی کے چئیرمین نبیل بن عبدالقادر نے کہا ہے کہ المقصد ایپ سے عمرہ زائرین کو جگہ ڈھونڈنے میں آسانی ہو گی۔