صوبائی وزیر صحت نے غیر حاضر ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے

جمعہ 1 جولائی 2016 14:51

کراچی ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈہر نے طویل عرصے سے بغیر اطلاع کے غیر حاضر 6 ڈاکٹرز کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ غیر حاضر ڈاکٹرز میں قرة العین، امرتا کھتری، ہدایت اللہ کیریو، ارم قریشی، عبدالصمد اور نر جیش میمن شامل ہیں۔ تمام ڈاکٹرز گریڈ 17میں ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈہر نے مذکورہ غیر حاضر ڈاکٹرز کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کرتے ہو ئے ہدایت دی ہے کہ اگر انہو ں نے 14دن کے اندر جواب نہیں جمع کرادیا تو ان کو ملازمتوں سے برخاست کردیا جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے اپنے ایک بیان میں محکمہ صحت سندھ کے تمام غیر حاضر ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ملازمتوں پر حاضر ہوجائیں ورنہ انہیں ملازمتوں سے برخا ست کردیا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :