فیکٹری کی دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق

جمعہ 1 جولائی 2016 14:51

کراچی ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء) فیکٹری کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیوزرائع کے مطابق سائیٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب واقع فیکٹری کی دیوار جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اچانک گر گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ سمیت تین افرار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نکال کرعباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیں۔دیوار گرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :