بالی وڈ اداکار عرفان خان نے رمضان میں روزے رکھے جانے پر اعتراضات اٹھا دئے

علما کرام کی اداکارعرفان خان کو اپنی اداکاری پر توجہ دینے کی ہدایت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جولائی 2016 14:44

بالی وڈ اداکار عرفان خان نے رمضان میں روزے رکھے جانے پر اعتراضات اٹھا ..

جے پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2016ء) :بالی وڈ اداکار عرفان خان نے رمضان المبارک میں مسلمانوں کے روزے رکھنے اور عید الاضحٰی کے موقع پر قربانی دینے پر اعتراضات اٹھا دئے ہیں جس کے رد عمل میں بھارت میں موجود علما کرام اور اسلامی اسکالرز نے عرفان خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے متنازعہ بیانات دینے کی بجائے اپنی اداکاری پر توجہ دیں۔

عرفان خان نے اپنی فلم ©’ مداری ‘ کی پروموشن کے لیے جے پور میں مسلمانوں کے ماہ رمضان میں روزے رکھنے کی مذمت کی تھی۔

(جاری ہے)

عرفان خان کا کہنا تھا کہ رمضان میں روزے رکھنے کی بجائے لوگوں کو خود احتسابی کرنی چاہئیے، انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے نام پر مسلمان جانوروں کو قربان کر دیتے ہیں۔جس سے ہم مسلمانوں نے محرم کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں عرفان خان نے مسلمانوں کے دہشتگردی کے خلاف نہ بولنے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ عرفان خان کے اس بیان پر سیکرٹری جمیعت علمائے ہندمولانا عبد الوحید کا کہنا ہے کہ عرفان خان کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ اپنی اداکاری اور کیرئیر کی فکر کریں نہ کہ ہمارے مذہب کو اپنے متنازعہ بیانات سے تنقید کا نشانہ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :