ایس ای سی پی نے ویلیوئرزرجسٹریشن اینڈ گورننس ریگولیشن کا مسودہ جاری کر دیا

جمعہ 1 جولائی 2016 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چیننج کمیشن آف پاکستان نے ویلیوئرزرجسٹریشن اینڈ گورننس ریگولیشن کا مسودہ عوامی آراء و تجاویز کے لئے جاری کر دیا ہے اور ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد و ادارے تیس دن کے اندر نئے ریگولیشن پر اپنی تجاویز و آراء سے کمیشن کو آگاہ کر سکتے ہیں۔

موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں ان ضوابط کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ نئے ریگولیشن پیشہ ورانہ ویلیوئرز کے کام کو ریگولیٹ کرنے کے لئے تشکیل دئے گئے ہیں۔ ریگولیشن میں ویلیوئرز کی کمپنی کی صورت میں رجسٹریشن کا طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے اور ویلیوئرز کے لئے اہلیت کا معیار بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے ریگولیشن میں ویلیوئرز کے کام کا معیار برقرار رکھنے کے لئے فریم ورک بھی دیا گیا ہے جبکہ رجسٹرڈ ویلیوئرز کو ریٹنگ جاری کرنے کے لئے کوالٹی کنٹرول بورڈ بھی قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ان ریگولیشن میں ویلیوئیشن کمپنی کے ڈائریکٹرز اور سنئیر مینجمنٹ کے لئے کوڈ آف کنڈیکٹ اور اخلاقی معیارات بھی تجویزکئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ سیکٹر مجموعی طور پر ریگولیٹ نہیں کیا جا رہا تھا۔ ایس ای سی پی نے اس شعبے کو ریگولیٹ کرنے کے لئے فریم ورک تشکیل دیا اور بین الاقوامی تجربات اور مقامی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ار تمام شراکت داروں بشمول سٹیٹ بینک آف پاکستان ، پاکستان بینکنگ ایسو سی ائیشن اور پیشہ وارانہ ویلیوئرزکی مشاورت سے ان ریگولیشن کے مسودہ کو ترتیب دیا۔

متعلقہ عنوان :