ٹھٹھہ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 8 افراد گرفتار

جمعہ 1 جولائی 2016 14:32

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) ٹھٹھہ میں واقع دھابیجی پمپ ہاوٴس میں پولیس اور رینجرز نے مشرقہ سرچ آپریشن کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

(جاری ہے)

ٹھٹھہ کے قریب دھابیجی پمپنگ ہاوٴس میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، جبکہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں حامد زیدی، عامر، سہیل ، عارف ، عالم ،خالد جمیل اسلم اور عمران شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :