مردان،سی ٹی ڈی کی کارروائی، خود کش حملہ آور کے 3 سہولت کار گرفتار

جمعہ 1 جولائی 2016 14:32

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) مردان میں کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کاروائی کرتے ہوئے خود کش حملہ آور کے تین سہولت کار وں کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق نوشہرہ کے علاقے محب بانڈہ سے ہے، ملزمان پر خود کش حملہ آور کو سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے، جبکہ تینوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں۔ تینوں سہولت کاروں کی شناخت مصطفی ، ایاز اور منصور کے نام سے ہوئی ہیں، سی ٹی ڈی نے تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر مذید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :