بلوچستان میگا کرپشن کیس،خالد لانگو کا مزید چودہ روزہ ریمانڈ دے دیا گیا

جمعہ 1 جولائی 2016 14:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق صوبائی مشیر خزانہ خالد لانگو کو احتساب عدالت نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی آفیسر نے کہا کہ خالد لانگو نے مزید 7 اکاؤنٹس کا انکشاف کیا ۔ نیب بلوچستان نے خالد لانگو احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کے سامنے پیش کیا اور مزید ریمانڈ کی استدعا کی جس پر خالد لانگو کے وکیل نے عدالت سے اپیل کی کہ تفتیش کو بلاجواز طول نہ دیا جائے تاہم تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کے دوران خالد لانگو نے مزید 7 مزید اکاؤنٹس کا انکشاف کیا ہے جبکہ دو سکیمات بھی زیر تفتیش ہے جس پر عدالت نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خالد لانگو کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

خالد لانگو نے عدالت کو بتایا کہ وہ نیب کی تفتیش سے مطمئن ہیں۔ متعلقہ افسر ہی تفتیش کرے جن سے ملاقات کا کہا گیا نیب نے ملاقات کرائی۔ سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو14 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ میگا کرپشن کیس کے ملزم ایڈمنسٹریٹر میونسپل کیمٹی خالق آباد سلیم شاہ بھی نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے سلیم شاہ کو بھی 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ سلیم شاہ کو بھی 14 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :