جے جے وی ایل کرپشن کیس، شعیب وارثی اورزوہیرصدیقی کی درخواست ضمانت منظور

جمعہ 1 جولائی 2016 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) سندھ ہائی کورٹ نے جے جے ای ایل کیس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزمان سعیب وارثی اور ذوہیر صدیقی کی بیس بیس لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے جے وی ایل ریفرنس کیس میں نامزد ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزمان شعیب وارثی اور ذوہیر صدیقی پر سترہ ارب روپے کے کرپشن کا الزام ہے۔ ملزمان سوئی سدرن گیس کے سابق ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی کے عہدوں پر تعینات تھے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :