کراچی،بجلی کی عدم فراہمی، ابراہیم حیدری کے مکینوں کا کے الیکٹرک دفتر کا گھیراؤ

جمعہ 1 جولائی 2016 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) بجلی کی طویل بندش کے باعث کراچی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ، بجلی کی بندش کے باعث ابراہیم حیدری کے مکین مشتعل ہوگئے جس پر انہوں نے کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیراؤ کر لیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ، رمضان اور گرمی کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہوچکی ہے مگر حکام کوئی نوٹس نہیں لے رہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ علاقہ مکینوں نے کئی ماہ سے بجلی کے بل ادا نہیں کئے جس کی وجہ سے بجلی بند کی گئی۔

متعلقہ عنوان :