عمان: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

جمعہ 1 جولائی 2016 14:16

عمان: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

عمان :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2016ء): عمانی وزارتِ آئل اینڈ گیس نے جولائی کے مہنیے کے لیئے تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے ۔وزارتِ آئل اینڈ گیس نے جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جو کہ پہلی جولائی 2016سے پیٹرولیم مصنوعات پر لاگو ہوں گی۔ جولائی سے سپر گریڈپیٹرول 180پیسہ فی لیٹر ،ریگولر گریڈ پیٹرول 170پیسہ فی لیٹر اور ڈیزل 188پیسہ فی لیٹر کے حساب سے ملے گا۔واضع رہے کہ تیل کی قیمتیں انتہائی کم ترین سطح پر آنے کے بعد کچھ عرصہ سے عرب ممالک میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔