اسپین : عسکریت پسندوں کو فروغ دینے کے جرم میں‌تین پاکستانی گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جولائی 2016 13:55

اسپین : عسکریت پسندوں کو فروغ دینے کے جرم  میں‌تین پاکستانی گرفتار

اسپین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2016ء): عسکریت پسندی کو فروغ دینے کے جرم میں اسپین میں تین پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپن کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تین پاکستانیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے عسکریت پسندی کو فروغ دینے کے جُرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تینوں پاکستانی افراد شمال مشرقی علاقہ میں ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے، جہاں انہیں سوشل میڈیا پر عسکریت پسندی کو فروغ دینے ، داعش کی جانب سے دی جانے والی پھانسیوں کو درست قرار دینے کے لیے جواز پیش کرنے اور طالبان اور پاکستانی گروپس کو سپورٹ کرنے کے جُرم میں گرفتار کیا گیا۔

تاہم حکام اس معاملے میں یہ معلوم نہیں کر سکے کہ یہ تینوں افراد کسی بڑے نیٹ ورک کا حصہ ہیں یا نہیں۔