پاکستان کی موبائل فون کمپنییوں‌وارد اور موبی لنک انضمام کا عمل مکمل، اعلامیہ جاری کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جولائی 2016 13:28

پاکستان کی موبائل فون کمپنییوں‌وارد اور موبی لنک انضمام کا عمل مکمل، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2016ء) : پاکستان کی موبائل فون کمپنیوں وارد اور موبی لنک کے انضمام کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موبی لنک کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق وارد کے ساتھ انضمام کے سلسلے میں تمام تر ریگولیٹری منظوریوں کے بعد یہ عمل مکمل ہو گیا ہے۔ اعلامیہ کے بعد دونوں موبائل کمپنیوں کے انضمام سے 5 کروڑ صارفین مستفید ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

موبی لنک نے وارد کے 100 فیصد حصص حاصل کر لیے ہیں۔ جس کے بعد آج سے موبی لنک بورڈ کے چئیرمین شیخ نہیان مبارک النہیان ہوں گے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا کہ قانونی انضمام کے لیے دونوں موبائل کمپنیاں ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گی۔ قانونی منظوریوں کے بعد دونوں کمپنیاں ایک ہی برانڈ کے طور پر کام کریں گی جس میں ابھی 6 سے 9 ماہ تک کا عرصہ درکار ہے، اعلامیہ کے مطابق رواں برس مارچ میں دونوں کمپنیوں کا ریونیوایک ارب چالیس کروڑ ڈالر تھا۔

متعلقہ عنوان :