دبئی: غیر ملکیوں کے گھریلو سامان کی ترسیل میں اضافہ : سٹو ریج کمپنیوں کا دعوی

جمعہ 1 جولائی 2016 13:15

دبئی: غیر ملکیوں کے گھریلو سامان کی ترسیل میں اضافہ : سٹو ریج کمپنیوں ..

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2016ء): متحدہ عرب امارا ت میں کام کرنے والی گھریلو سازوسامان کی ترسیل کی کمپنیوں کے مطابق پچھلے ماہ سے اب تک متحدہ عرب امارات میں رہنے والے غیر ملکیوں کی طرف سے گھریلو سامان بک کروانے کی شرح میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔باکس سٹوریج کمپنی کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر جینی ڈی واس کے مطابق دبئی میں قائم سٹوریج کو گھریلو سامان کے ترسیل کے لیئے متعدد آرڈر آئے ہیں۔

اپریل اور مئی میں گھریلو سامان کی سٹوریج اور ترسیل میں دس سے پندرہ فیصد تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

جینی کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ تمام غیر ملکی افراد اپنا سامان واپس گھروں کے بھیج کرمکمل واپسی ہی کر رہے ہوں ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ بہتر ملازمت کے سلسلے میں کسی دوسرے ملک جا رہے ہوں ۔ لیکن پھر بھی دبئی سے جانے کا مطلب ہے کہ ان کے لیئے حالات سازگار نہیں تھے۔ ایک مارکیٹ ماہر کے مطابق ہم غیر ملکیوں کے ملک چھوڑنے میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں آنے والے غیر ملکیوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ہم سے گزشتہ کچھ عرصے میں متعددافراد نے گھریلو سامان کی ترسیل کی تفصیلات طلب کی ہیں ۔ جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔