وویمن پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے مزید ڈے کیئر سنٹرز بنائیں جائینگے‘ حمیدہ وحید الدین

جمعہ 1 جولائی 2016 13:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ وویمن پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کے لیے مزید ڈے کیئر سنٹرز بنائیں جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں پنجاب ڈے کیئر فنڈ سوسائٹی کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس سے خطاب کررہی ہے تھیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری بشریٰ امان کے علاوہ بورڈ ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ڈے کیئر سنٹر کی کارکردگی ، سٹاف کی ٹریننگ ، بجٹ گرانٹ، ڈے کیئر سنٹرز کا آڈٹ اور دیگر امور کا جائز ہ لیا گیا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈے کیئر سنٹرز میں سٹاف کی ٹریننگ اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے۔ حمیدہ وحید الدین نے ہدایت کی کہ ڈے کیئر سنٹر کا دورہ کر کے ان کی کارکردگی کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔ اجلاس میں سوسائٹی کے بجٹ کا جائزہ لیا گیا اور سوسائٹی کے صدر / ڈائریکٹر محکمہ ترقی خواتین کی زیر قیادت مالی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ، جو بجٹ کی تیاری ، شفاف استعمال اور دیگر مالی امور کی نگرانی کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :