انڈونیشیا: عیسائی نوجوان لڑکی بھی اپنے دوستوں‌کی سپورٹ میں‌ماہ رمضان کے روزے رکھنے لگی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جولائی 2016 13:06

انڈونیشیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2016ء) : انڈونیشیا میں مقیم ایک عیسائی لڑکی بھی اپنے مسلمان دستوں کی سپورٹ میں ماہ رمضان میں روزے رکھنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق زوزانہ لہوتووا نامی نوجوان لڑکی انڈونیشیا میں مقیم ہے جبکہ اس کا مذہب عیسائیت ہے۔ عیسائی ہونے کے با وجود زوزانہ صبح سے شام تک روزہ رکھتی اور اسے نبھاتی بھی ہے۔

زوزانہ کا کہنا ہے کہ میرے لیے رمضان کے روزے رکھنا تھوڑا مشکل ہے کیونکہ اس کے پیچھے کوئی روحانیت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

زوزانہ انڈونیشیا کی ایک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ انڈونیشیا میں چونکہ زیادہ تر آبادی مسلمانوں کی ہے لہٰذا زوزانہ بھی اپنے ساتھی طلبا اور دوستوں کی سپورٹ کے لیے روزے رکھ رہی ہے۔ زوزانہ کا کہنا ہے کہ میرے لیے رمضان کے روزے رکھنا اس لیے ضروری ہے کیونکہ میرے دوست ایسا کرتے ہیں۔ اپنے تجربے سے متعلق بتاتے ہوئے زوزانہ نے کہا کہ روزہ رکھنا اتنا مشکل نہیں جتنا میں نے سوچا تھا لیکن دن بھر پانی نہ پینے سے تھوڑی دشواری ضرور ہوتی ہے۔ زوزانہ نے مزید کہا کہ میں نے روزے رکھنے سے اپنے اندر صبر اور سلیقہ پیدا کرنا سیکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :