”فائنڈنگ ڈوری“ کا تیسرے ویک اینڈ پر بھی باکس آفس پر چھا جانے کا امکان

جمعہ 1 جولائی 2016 12:55

”فائنڈنگ ڈوری“ کا تیسرے ویک اینڈ پر بھی باکس آفس پر چھا جانے کا امکان

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء)اینیمیٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کے تیسرے ویک اینڈ پر بھی امریکی باکس آفس پر چھا جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اینیمیٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری نے دنیا بھر میں اب تک بیالیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ فلم آنے والے ویک اینڈ پر چار کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر سکتی ہے۔ فلم میں نیلے رنگ والی باتونی ڈوری جسے بھولنے کی بیماری ہے۔ فائنڈنگ ڈوری دو ہزار تین کی اینیمیٹڈ فلم فائنڈنگ نیمو کا سیکوئل ہے۔