اداکارہ نور پرسوں اپنی سالگرہ منائیں گی

جمعہ 1 جولائی 2016 12:51

اداکارہ نور  پرسوں اپنی سالگرہ منائیں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) اداکارہ نور ( اتوار ) اپنی سالگرہ منائیں گی ۔ نور نے اپنے فن کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ سٹار کیا اور بعد ازاں فلموں میں ہیروئن کے طور پر اداکاری کرتی رہیں ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ان کی بطور فلمی ہدایتکارہ پہلی فلم ” عشق پازیٹو “ بھی مکمل ہو چکی ہے جس کی 22جولائی کو نمائش متوقع ہے ۔ اداکارہ نور اپنی سالگرہ کا کیک لاہور میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ کاٹیں گی ۔

متعلقہ عنوان :