اداکارہ ہما علی نے عید الفطر پر پیش کیے جانیوالے اسٹیج ڈرامے کی ریہرسل میں حصہ لینا شروع کر دیا

جمعہ 1 جولائی 2016 12:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) اداکارہ ہما علی نے عید الفطر پر پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامے کی ریہرسل میں حصہ لینا شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہما علی عید الفطر پر الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ہال نمبر llمیں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامے میں جلوے بکھریں گی ۔ اس حوالے سے وہ آج کل ریہرسلوں میں مصروف ہیں ۔

اس حوالے سے ہما علی نے ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عید الفطر کے اسٹیج ڈرامہ میں سکرپٹ پڑھنے کے بعد میں نے کام کرنے کی حامی بھری ہے ۔ اسٹیج ڈرامہ صرف ڈانس کا نام نہیں بلکہ اس میں باقاعدہ ایک سبق آموز کہانی موجود ہوتی ہے اور خاص طور پر الحمراء میں پیش کیے جانے والے ڈراموں کا خاصہ ہے کہ یہاں سکرپٹ پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے اور اسی وجہ سے میں نے اپنا زیادہ تر کام الحمراء میں ہی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن جہاں سے بھی مجھے اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور ڈرامہ کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی ناخوشگوار تھا کیونکہ فلمی دنیا میں اب چند ایک ایسے لوگ آگئے ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کی بربادی کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے خود کو فلموں سے دور رکھا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :