کوئٹہ پی ٹی وی کے پروڈیوسر جاوید شاہ عید الفطر کے بعد ڈرامہ سیریل ” ٹھنڈی سڑک “ بنائیں گے

جمعہ 1 جولائی 2016 12:47

کوئٹہ پی ٹی وی کے پروڈیوسر جاوید شاہ عید الفطر کے بعد ڈرامہ سیریل ” ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) کوئٹہ پی ٹی وی کے پروڈیوسر جاوید شاہ عید الفطر کے بعد ڈرامہ سیریل ” ٹھنڈی سڑک “ بنائیں گے جس کی تمام تر ریکارڈنگ بلوچستان میں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس ڈرامہ سیریل میں کوئٹہ ، لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکار اداکاری کریں گے ۔ قومی یکجہتی ، بھائی چارے اور اخوت کے موضوع پر بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل کی کاغذی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں اور اب عید الفطر کے بعد اس کی باقاعدہ ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :