اداکار رئید محمد ڈرامہ ”دادی کا پوتا“ کی ریکارڈنگ مکمل کروانے کے بعد واپس کراچی روانہ

جمعہ 1 جولائی 2016 12:47

اداکار رئید محمد ڈرامہ ”دادی کا پوتا“ کی ریکارڈنگ مکمل کروانے کے بعد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) اداکار رئید محمد لاہور میں ڈرامہ ”دادی کا پوتا“ کی ریکارڈنگ مکمل کروانے کے بعد واپس کراچی روانہ ہوگئے۔روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ڈرامہ کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا اور یہا ں کے سینئر اداکاروں نے میری بھرپور رہنمائی کی جس پر میں ان کا مشکور ہو ں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی میں متعدد ڈرامہ سیریل کی ہیں مگر لاہور میں کام کرنے کا اپنا ہی لطف ہے اور لاہور والے جب بھی مجھے دوبارہ بلائیں گے تو میں سر کے بل چل کر آؤں گا۔ مجھے یہاں جو محبت اور چاہت ملی ہے ۔اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔لاہور کے لوگ واقعہ ہی مہمان نواز ہیں۔ رئید محمد نے کہا کہ میں پی ٹی وی لاہور سینٹر اور رائٹر سورج بابا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے عیدالفطر پر پیش کئے جانے والے مزاحیہ ڈرامہ ”دادی کا پوتا“ کے لیے خصوصی طور پربلایا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کنول نعمان واقعہ ہی ایک بڑی اداکارہ ہیں۔