اداکارہ فرزانہ تھیم نے امجد فرید صابری کی وفات کے بعد عید شاپنگ کی تمام رقم غریبوں میں تقسیم کر دی

جمعہ 1 جولائی 2016 12:47

اداکارہ فرزانہ تھیم نے امجد فرید صابری کی وفات کے بعد عید شاپنگ کی تمام ..

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) اداکارہ فرزانہ تھیم نے شہید قوال امجد فرید صابری کی وفات کے بعد اپنی عید شاپنگ کی تمام رقم غریبوں میں تقسیم کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فرزانہ تھیم نے کراچی میں امجد فرید صابری کی وفات کے بعد عید الفطر کے لئے کی جانے والی شاپنگ کی تمام رقم غریبوں میں تقسیم کرتے ہوئے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ ان کے بچوں نے بھی اپنی عید شاپنگ غریب بچوں میں تقسیم کر دی ہے ۔ فرزانہ تھیم کے علاوہ کراچی کے متعدد فنکاروں نے بھی اس سال سادگی سے عید منانے کا فیصلہ کر لیا ہے جن میں سعدیہ امام ، مایا خان ، صنم بلوچ ، زیبا شہناز اور دیگر شامل ہیں۔