بپاشا باسو میگزین فیمینا ویڈنگ ٹائمز2016 کے سرورق کی زینت بن گئیں

جمعہ 1 جولائی 2016 12:44

بپاشا باسو میگزین فیمینا ویڈنگ ٹائمز2016 کے سرورق کی زینت بن گئیں

ممبئی ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو میگزین فیمینا ویڈنگ ٹائمز2016 کے سرورق کی زینت بن گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو جو 30 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنی ہیں اداکارہ نے دوبارہ سے شوبز سرگرمیوں کا گرم جوشی سے آغاز کر دیا ہے،اداکارہ حال میں میگزین فیمینا ویڈنگ ٹائمز2016 کے سرورق کی زینت بن گئیں،سرورق میں وہ بنگالی انداز میں دلہن کا لباس زیب تن کئے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں،اداکارہ نے خود سرورق پر شائع اپنی تصویر انسٹاگرام پر جاری کی جس کو مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔