موجودہ مقام پر اپنے گرو این کے شرما کی بدولت ہوں، ہما قریشی

جمعہ 1 جولائی 2016 12:44

موجودہ مقام پر اپنے گرو این کے شرما کی بدولت ہوں، ہما قریشی

ممبئی ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ وہ آج جس مقام پر وہ اپنے گرو این کے شرما کی وجہ سے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے گروان کے لئے استاد یا گرو سے بڑھ کر مقام رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہما قریشی نے کہا کہ انہوں نے نئی دہلی میں تھیئٹر کے دوران ان سے بہت کچھ سیکھا اور جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ ان کی حوصلہ افزائی سے ہی وہ اداکاری کی دنیا میں آئیں اور آج جس مقام پر میں ہیں انہیں کی بدولت ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ جب بھی انہیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو انہیں فون کرکے ان سے مشورہ لیتی ہیں۔