ہندی سنیما کو بالی ووڈ نہیں کہنا چاہیے، سبھاش گھئی

جمعہ 1 جولائی 2016 12:38

ہندی سنیما کو بالی ووڈ نہیں کہنا چاہیے، سبھاش گھئی

ممبئی ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) بالی وڈ کے مشہور فلم ساز سبھاش گھئی کا کہنا ہے کہ ہندی سنیما کو بالی ووڈ نہیں کہنا چاہیے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سبھاش گھئی نے امیتابھ بچن ،شاہ رخ خان اور میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندی سنیما کو بالی وڈ نہ کہیں۔

(جاری ہے)

سبھاش گھئی نے ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ مشہور اداکاروں امیتابھ بچن ،شاہ رخ خان اور میڈیاسے اپیل کرتے ہیں کہ ہندی سنیما کوبالی وڈ نہ کہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالی وڈ اب ضروری برانڈ بن گیا ہے،تب بھی ہم ہندی سنیما جیسے لفظ کو جوڑ سکتے ہیں اور اسے ہندی سنیما کہہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی ہمیں نقال کہہ کر مذاق اڑاتا ہے اور ہمیں بالی وڈ نام دیتا ہے۔ہم چپ رہے اور ہم نے بھارت کے ہندی سنیما کے وقار کو کھو دیا۔