فرحان اخترنے اپنی فلم” ڈان تھری“ کے لئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے توقعات وابستہ کر لیں

جمعہ 1 جولائی 2016 12:38

فرحان اخترنے اپنی فلم” ڈان تھری“ کے لئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے توقعات ..

ممبئی ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) بالی وڈ فلمساز فرحان اخترنے اپنی فلم” ڈان تھری“ میں کام کرنے کے لئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون پر نگائیں مرکوز کر لیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم ڈان کے تیسرے حصے کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی۔اطلاعات کے مطابق پریانکا چوپڑا اس بار فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

فلم میں پریانکا کی جگہ کترینہ کیف یا جیکولین فرنینڈس کے انتخاب بات نہیں بنی۔جس کے بعد فرحان اختر دیپیکا پڈوکون کو فلم میں لینا چاہتے ہیں۔حال ہی میں آئیفا ایوارڈ پروگرام کے دوران فرحان اور دیپیکا کے درمیان کافی بات چیت ہوئی۔اگر دیپیکا اس فلم کیلئے ہاں کردیتی ہیں تو یہ شاہ رخ کے ساتھ ان کی چوتھی فلم ہوگی۔ڈان فرنچائز کا تیسرا حصہ اس سیریز کا سب سے مہنگے بجٹ پر مبنی ہوگا۔