ہالی وڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن49 برس کی ہو گئیں

جمعہ 1 جولائی 2016 12:31

ہالی وڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن49 برس کی ہو گئیں

لاس اینجلس ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء)ہالی وڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن49 برس کی ہو گئیں ہیں۔ یکم جولائی 1967 کو کولمبیا میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے فنی زندگی کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کئی معرروف برینڈز کے لئے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے، پامیلا نے ہالی وڈ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈیکشنز میں بھی قسمت آزمائی کی۔ ان کی پہلی فلم” دی ٹیکنگ آف بیٹر وے ہلز“ 1991کر ریلیز ہوئی۔ ان کی مشہور فلموں میں را جسٹس،نیکڈسول،نو رولز، ہالی وڈ اینڈ وائن اور بے واچ شامل ہیں۔انھوں نے بہترین ماڈل، ایم ٹی وی مووی ایوارڈ، بہترین پروڈیوسر اور شارٹ فلم ایوارڈز سمیت کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔