سکارلٹ جوہانسن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئیں

جمعہ 1 جولائی 2016 12:31

سکارلٹ جوہانسن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئیں

لاس اینجلس ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) ہالی ووڈ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئیں ہیں۔ سوشل میڈیا کی جانب سے ویب سائیٹ پر فلموں میں کمائی کی رینکنگ فہرست میں بتایا ہے کہ اس سلسلے میں ہالی وڈ اداکارہ ہیریسن فورڈ پہلے نمبر پر ہیں جنھوں نے 41 فلموں میں اداکاری کے عوض 4.9 بلین ڈالر کمائے۔

(جاری ہے)

سکارلٹ کی 37 فلموں نے امریکہ میں 3.3 بلین ڈالر کمائے۔ 31 سالہ سکارلٹ سب سے کم عمر اداکارہ ہیں جن کا نام پہلے دس اداکاروں میں آیا ہے۔انھوں نے ایوینجرز سیریز کی پانچ فلموں یا بلیک وِڈو کے علاوہ ہیل سیریز نامی فلم میں بھی کام کیا ہے۔انھوں نے حال ہی میں اداکاروں اور اداکاراوٴں کو دیے جانے والے معاوضے کے حوالے سے بات کی تھی۔سکارلٹ کے علاوہ کیمرن ڈیئیز اس فہرست میں 19 ویں نمبر پر ہیں۔ 43 سالہ اداکارہ کی فلموں نے کْل تین بلین ڈالر کمائے۔