شلپا شیٹھی کا سپین کے ٹی وی شو کی یوگا ورزشوں میں شامل ہونے سے انکار

جمعہ 1 جولائی 2016 12:31

شلپا شیٹھی کا سپین کے ٹی وی شو کی یوگا ورزشوں میں شامل ہونے سے انکار

ممبئی ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے سپین کے ایک ٹی وی شو کے یوگا ورزشوں میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کو اسپین کے لائف ٹائم چینل نے باقاعدہ طور پر یوگا ورزشوں کا حصہ بننے کی پیشکش کی تھی جس میں شمولیت سے انھوں نے انکار کر دیا ہے ۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے مطلوبہ تاریخیں دستاب نہ ہونے کے باعث معذرت کی ہے۔ واضح رہے کہ انھوں نے مذکورہ چینل کے لئے دو خصوصی شو کرنے کی حامی بھری ہے جس میں وہ صرف بینادی یوگا کے بارے میں مشورے دیں گی۔شلپا فلموں سے کنارہ کشی کے بعد یوگا اور بھارتی ٹی وی کے ایک ڈانس ریالٹی شو کی وجہ سے بے حد مصروف ہیں۔