ریاض:وزارتِ صحت نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر نجی ہسپتال کو بند کر دیا

جمعہ 1 جولائی 2016 12:27

ریاض:وزارتِ صحت نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر نجی ہسپتال کو بند کر ..

ریاض :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2016ء): سعودی وزارتِ صحت نے دارلحکومت ریاض کے شمالی علاقے میں قائم نجی ہسپتال کو متعدد خلاف ورزیوں پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ٹیموں نے اس سے پہلے تین دفعہ ہسپتال پر آلاتِ جراعی اور دیگر سامان کے ناپید ہونے کی وجہ سے جرمانے اور وارننگ دی تھی ۔لیکن ہسپتا ل انتظامیہ نے ڈائریکٹوریٹ کے کسی بھی حکم کی تعمیل نہیں کی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں چوتھی بار انسپیکشن کے دوران وزارتِ صحت نے نجی ہسپتال کو بند کر دیا۔ ڈائرکیٹوریٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے سول ڈیفنس سے بھی کوئی سرٹیفیکٹ نہیں حاصل کیا تھا ۔ اور میڈیکل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کو بھی مناسب انتظام نہیں کیا تھا۔ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں روزانہ مختلف ہسپتالوں کی انسپیکشن کرتی ہیں ۔ اور متعدد کو وارننگ بھی دی جاتی ہے۔ لیکن جو ہسپتال وارننگ کے باوجود ڈائریکٹوریٹ کی ہدایات پر عمل نہیں کرتے کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے ۔