کویت میں آتشزدگی سے بچوں سمیت نو پاکستانی جاں بحق

جمعہ 1 جولائی 2016 12:22

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) کویت میں آتشزدگی سے بچوں سمیت نو پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویت کے محکمہ حکام نے بتایا کہ ایک عمارت میں آگ لگنے سے ایک پاکستانی خاندان کے نو افراد جاں بحق ہوگئے ،یتی وزارتِ صحت کے حوالے سے بتایا گیا کہ آگ کویت سٹی میں واقع ایک پرانی عمارت میں لگی۔کویت میں پاکستانی سفارت خانے کے کمیونٹی ویلفیر افسر عزیز احمد سلہریاں نے بتایا کہ کویت سٹی میں واقع ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں خاندان کا سربراہ آصف، ان کے دو بیٹے، دو بیٹیاں، بیوی، والدہ، ایک بھابی اور بھتیجا شامل ہے۔

اہلکار کے مطابق آصف کا ایک بھائی آتشزدگی کے واقعے میں زخمی ہوا جبکہ ایک بھائی واقعے کے وقت گھر میں موجود نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ ابھی تک آتشزدگی کی وجوہات کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ ابتدائی معلومات کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار ہسپتال میں موجود ہیں تاکہ جاں بحق میتوں کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جا سکیں۔جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر میاں چنوں سے بتایا جاتا ہے۔خیال رہے کہ کویت کی 43 لاکھ آبادی میں کا 70 فیصد غیر ملکی ہیں جن میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔

متعلقہ عنوان :