امریکہ کی فہرست میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث مزید8 ”ناپسندیدہ ملکوں“ کا اضافہ ازبکستان اور ترکمانستان کی سابق سوویت ریاستوں کو ’بلیک لسٹ‘ کردہ 27 ملکوں کے علاوہ میانمار، ہیٹی، جبوتی، پپوا نیو گنی، سوڈان اور سرینام جیسی نو آزمود جمہوریتیں بھی شامل ہیں۔امریکہ محکمہ خارجہ کی رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعہ 1 جولائی 2016 12:20
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء) امریکہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مزید8 ”ناپسندیدہ ملکوں“ کا اضافہ کیا ہے - یہ ملک دنیا بھر میں انسانی اسمگلنگ کی کم از کم 150 ارب ڈالر کی صنعت میں کمی لانے کی کوئی کوشش نہیں کرتے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ازبکستان اور ترکمانستان کی سابق سوویت ریاستوں کو ’بلیک لسٹ‘ کردہ 27 ملکوں میں شامل کیا ہے؛ جن میں میانمار، ہیٹی، جبوتی، پپوا نیو گنی، سوڈان اور سرینام جیسی نو آزمود جمہوریتیں بھی شامل ہیں۔
اِس سالانہ فہرست میں کویت اور تھائی لینڈ کو نچلے ترین’تیسرے درجے کی رینکنگ‘ سے کم کرکے ”ٹیئر 2 واچ لسٹ‘ کی اگلی فہرست میں شامل کیا ہے، یہ عندیہ دیتے ہوئے کہ وہ انسانوں کی تجارت کے انسداد کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔(جاری ہے)
تاہم، ان کی پڑتال کی جا رہی ہے۔کویت اور تھائی لینڈ کا درجہ گھٹا کر، نئی سالانہ فہرست میں نچلی ترین تیسری سطح یعنی ’ٹیئر 3‘ پر لایا گیا ہے جب کہ ’واچ لسٹ‘ میں آگے رکھا گیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملک انسانی تجارت کے انسداد کے حوالے سے کوششیں تو کر رہے ہیں، لیکن انھیں ابھی تک چھان بین والی فہرست میں شامل رکھنا ضروری ہے۔
محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا، صومالیہ اور یمن کی حکومتوں میں افراتفری کا دور دورہ ہے، جس کے باعث انسانی اسمگلنگ کے خلاف جاری کوششوں کا تجزیہ کرنا ممکن نہیں۔سولہویں سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں میں انسانی اسمگلنگ ایک اہم مسئلہ ہے، خصوصی طور پر جسمانی غلامی، جس میں خواتین کو زبردستی غلام بنا کر رکھا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم غلامی کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جدید دور کی غلامی، جس میں دو کروڑ افراد شامل ہیں۔ اِن افراد کو دوزخ کے سے ماحول میں ٹھونسا جاتا ہے، جو کسی انسان کی برداشت سے باہر ہے۔ اعداد کے لحاظ سے، انسانی اسمگلنگ حیرت انگیز، وحشیانہ معاملہ ہے۔ا±نھوں نے شام میں ایک 12 برس کی بچی کی حالتِ زار کے بارے میں بتایا جنھیں داعش کے لڑاکوں نے بارہا زنا بالجبر کی اذیت دی، حالانکہ ان کی والدہ نے جسمانی تشدد کرنے والوں سے ایسا نہ کرنے کی التجا کی تھی۔ ا±نھوں نے کہا کہ یہ بچی نہیں، یہ غلام ہے۔چوٹی کے امریکی سفارت کار نے تھائی لینڈ کے ماہی گیری کے اداروں پر زور دیا کہ انھوں نے کارکنان کو غلام بنا کر رکھا ہے، سمندر میں ا±نھیں اکیلا رکھا جاتا ہے تاکہ ان سے روا رکھے جانے والے رویے کا کسی کو پتا نہ چل سکے، اور گھریلو ملازموں سے غلاموں کا سلوک روا رکھا جاتا ہے جنھیں آزادی حاصل نہیں ہے۔کیری نے کہا کہ دنیا کے امیر ترین افراد کی جانب سے اجرت پر رکھے گئے افراد سے جسمانی زیادتی روا رکھی جاتی ہے، جس کے تدارک کے لیے اقدام زیر غور ہے۔تھائی لینڈ کی حکومت کی جانب سے یہ اطلاع دینے پر کہ وہ انسانی اسمگلنگ کے معاملات پر مقدمات درج کرکے مجرموں کو سزائیں دے رہی ہے، تھائی لینڈ کو بہتر فہرست میں ڈالا گیا ہے۔تاہم، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمسایہ ملک میانمار میں حکومت کی جانب سے مرد، خواتین اور بچوں کو زبردستی غلام بنا کر رکھا جاتا ہے، جب کہ بچوں کو مسلح افواج میں بھرتی کیا جاتا ہے۔ محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ میانمار کی طرف سے اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ انسانی اسمگلنگ کے لیے تر نوالہ بنا دیتا ہے۔امریکہ نے کہا ہے کہ ازبکستان کو ’ٹیئر 3لسٹ‘ میں رکھا گیا ہے چونکہ یہ وسط ایشیائی ملک بالغ آبادی کو کپاس کی چنائی پر مجبور کرتا ہے، جب کہ غیر جانبدار مبصرین کو محنت کشوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی چھان بین کرنے سے روکا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.