کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے میاں چنوں کے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 جولائی 2016 12:20

کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے میاں چنوں کے ایک ہی خاندان کے 9 ..

کویت (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء) کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے میاں چنوں کے رہائشی 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔میاں چنوں شہید روڈ کے رہائشی ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے 9 افراد میں 5 بچے ، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں محمد آصف اس کی بیوی ، اس کے 2 بیٹے محمد عمر ، محمد حمزہ ، 2 بیٹیاں جویریہ ، اریج ، محمد آصف کی والدہ نسرین بی بی ، آصف کی بھابی ، اس کا بھتیجا ماحد گھر شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے جل گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ آصف کا بھائی محمد طارق شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت نازک ہے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو لانے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ یہ خاندان کویت کے شہر فروانیہ میں رہائش پذیر تھا۔

متعلقہ عنوان :