پیرس میں کالنگ کارڈ کمپنی فراڈ،پاکستانی سمیت 3افراد کو جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 1 جولائی 2016 12:15

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) فرانسیسی پولیس نے پری پیڈ کالنگ کارڈ کمپنی پیرس برانچ میں17ملین یورو کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کے الزام میں گرفتار19میں سے16افراد کو رہا کر دیا جبکہ باقی تین افراد کو جیل بھیج دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیل بھیجے جانے والے افراد میں دو سری لنکن اور ایک پاکستانی نژاد فرانسیسی شامل ہیں،19افراد کو گزشتہ ہفتے حراست میں لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق کالنگ کارڈ کمپنی میں ملین یورو کا کاروبار ہوا اور درجنوں انٹرپرائزز فرموں نے کالنگ کارڈکی خریداری کیلئے رقم ان کے اکاؤنٹ کو منتقل کی اس کاروبار نے اس وقت اسکینڈل کی شکل اختیار کی جب کمپنی کے دو ملازمین نے غیر قانونی طورپر بعض انٹرپرائز فرموں کے کارڈ ازخود فروخت کرکے کمیشن وصول کرناشروع کردی ۔کمپنی کے چیئرمین کا ذاتی طور اس سکینڈل سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوااور نہ ہی حراست میں لیئے گئے پاکستانیوں کا منی لانڈی یا غلط طریقہ کار سے لائیکہ کمپنی رقم بھجوانے کا تعلق ثابت ہوا جبکہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لائیکہ کمپنی کے ساتھ کاروبار کرنے والی والی انٹرپرائز کے جو ایڈریس دیئے گئے کالنک کارڈ کی فروخت کی تصدیق ہوئی۔

متعلقہ عنوان :