ڈاولینس گروپ کو ترکی کی ایک کمپنی نے 258 ملین ڈالرز کے عوض خرید لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جولائی 2016 12:12

ڈاولینس گروپ کو ترکی کی ایک کمپنی نے 258 ملین ڈالرز کے عوض خرید لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2016ء) : ڈاؤلینس گرپ کو ترکی کی ایک کمپنی نے خرید لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کمپنی نے ڈاؤلینس گروپ خریدنے کے عوض 258 ملین ڈالرز کی رقم ادا کی۔ ترکی کمپنی نے اس معاہدے کے لیے ساز گار اقتصادی حالات کا حوالہ بھی دیا۔

(جاری ہے)

بزنس مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ضمن میں اپنی دلچسپی ظاہر کرنا شروع کر دی ہے۔

داؤد سلیمان کی زیر ملکیت ڈاؤلینس پاکستان میں ہوم اپلائنسز بنانے والا ایک نمایاں اورجانا پہچانا گروپ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ڈاؤلینس نے گذشتہ برس اپنی مجموعی سیل کے نتیجے میں 41 ملین ڈالرز کا منافع حاصل کیا۔ ڈاؤلینس کو خریدنے والی ترکی کمپنی آرسیلک (Arcelik) کو دنیا بھر میں ہوم اپلائنسز بنانے والی چھٹی بڑی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :