بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ 25کشمیریوں کو شہیدکیا

جمعہ 1 جولائی 2016 12:09

سرینگر ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 25 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاجن میں سے 4افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 228کشمیری شدیدزخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران حریت رہنماؤں اور نوجوانوں سمیت 346شہریوں کو گرفتار کیاگیا ۔

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ کم از کم 8خواتین کی بے حرمتی کی اور3 رہائشی مکان تباہ کردیے ۔گزشتہ ماہ ہونے والی شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :