لوگ رمضان شوز میں شرکت کیسے کرتے ہیں؟ کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے؟ آپ بھی جانئیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جولائی 2016 12:04

لوگ رمضان شوز میں شرکت کیسے کرتے ہیں؟ کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے؟ آپ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2016ء):رمضان شو کے شرکا کا انتخاب کرنے کے لیے ایک پوری ٹیم موجود ہوتی ہے ۔ رمضان شو میں شرکت کے خواہشمند افراد کو ایک سخت طریقہ کار سے گزرنا پڑتا ہے۔ایک طریقہ کار بذریعہ واٹس ایپ رجسٹریشن کروانا ہے جس میں آپ اپنی یا اپنے خاندان کی تصویر اعلان کیے گئے نمبرز پر ارسال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرا طریقہ کار رمضان شوز کے لیے دی جانے والی ویب سائٹس ہیں جن پر دئے گئے فارم کو پُر کر کے کوئی بھی اُمیدوار خود کو رجسٹر کر سکتا ہے۔

رمضان شو کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کے ایک ممبر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کا ڈیٹا آتا ہے جن میں سے کچھ افراد کو منتخب کر کے رمضان شو میں شرکت کی اجازت دی جاتی ہے۔ممبر کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے اور فیملی کی صورت میں افراد کو زیادہ تر مدعو کیا جاتا ہے۔