ابوظہبی: شیخ زید گرینڈ مسجدمیں روزانہ 30,000سے زائد افراد کو افطاری کروائی جا تی ہے

جمعہ 1 جولائی 2016 12:03

ابوظہبی: شیخ زید گرینڈ مسجدمیں روزانہ 30,000سے زائد افراد کو افطاری کروائی ..

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2016ء):متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی مسجد شیخ زیدگرینڈ مسجد میں روزانہ 3,0000افراد کو افطاری کروائی جاتی ہے ۔ شیخ زید مسجد میں دی جانے والی افطاری کے بارے میں خالد العمیری کا کہنا تھا ۔ مسلمان کمیونٹی کے ارکان کو افطاری کروانے کا انتظام ہر سال کیا جاتاہے ، لیکن یہاں پر مسلم اور غیر مسلم دونوں ہی افطار کے وقت کھانا کھا سکتے ہیں ۔

اسکے مقصد کے لیئے خاص خیمیں نصب کیئے جاتے ہیں جن میں ٹھنڈی ہوا اور وینٹیلیشن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے. ۔افطاری کرنے والے افراد افطاری سے ایک گھنٹہ پہلے پہنچ جاتے ہیں ۔ افطاری کے کھانے میں چکن چاول، دہی،کھجھوریں، لبن، منرل واٹر، جوس وغیرہ دیا جاتا ہے ۔ روزہ داروں کے لیئے دیے جانے والے کھانے کو روزانہ محکمہ ہیلتھ کا عملہ چیک کر تا ہے. اماراتی رضا کار حمید الحمیلی پچھلے پانچ سال سے مسلمان روزہ داروں کے لیئے رضاکارانہ طور پر اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

حمید الحمیلی کا کہنا تھا کہ اس سے ہماری اسلامی اخلاقیات کا درس ملتا ہے ،اور اس سے بھائی چارے کی فضاء قائم ہو تی ہے۔ یہاں چھوٹے بڑے ، امیر غریب کی تقسیم ختم ہو جاتی ہے ۔ سب افراد کے لیئے ایک ہی جیسا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ افطار کے ایک گھنٹے بعد ہی تمام بچ جانے والی اشیاء اٹھا لی جاتی ہیں اور خیموں کی مکمل صفائی کی جاتی ہے۔ تا کہ اگلے دن پھر سے یہ عمل دوہرایا جا سکے۔

ابوظہبی: شیخ زید گرینڈ مسجدمیں روزانہ 30,000سے زائد افراد کو افطاری کروائی ..