کراچی،بل بورڈز ہٹانے کی ڈیڈ لائن گزرگئی، 80فیصد تاحال موجود

جمعہ 1 جولائی 2016 11:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) کراچی میں بل بورڈز ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن گزرگئی تاہم شہرمیں اسی فیصد بل بورڈز اب تک نہ ہٹائے جاسکے۔ انتظامیہ کااعلیٰ عدلیہ کو دکھانے کے لئے چائنہ آپریشن کئے جانیکاانکشاف۔ کراچی سے خطرناک اور غیرقانونی بل بورڈز ہٹانیکی سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ، تاہم شہر کی شاہراہوں پر لگے اسی فیصد بل بورڈ نہیں ہٹائے جاسکے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کو دکھانے کے لیئے جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا وہ بھی اب تک سڑکوں پر پڑے ہیں۔ سڑک اور فٹ پاتھ پر پڑے بل بورڈ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ اعلیٰ شخصیات کے بل بورڈز ہٹانے سے خوف زدہ ہے جبکہ بعض علاقوں میں پرانے بورڈز ہٹانا تو دور کی بات ملی بھگت سے نئے بورڈز بھی لگادیئے گئے۔ واضح رہے کہ کراچی میں تقریباً دس ہزارغیرقانونی اورخلاف ضابطہ بل بورڈزلگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :