لاہور،جائیدار کے تنازعہ پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ، 3 افراد زخمی

جمعہ 1 جولائی 2016 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء )لاہور کے علاقے شاہدرہ میں جائیدار کے تنازعہ پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شاہدرہ میں دو پولیس افسر بھائیوں انسپکٹر جاوید قریشی اور انسپکٹر اختر قریشی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس موقع پر جاوید قریشی نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں راہگیر 12 سالہ اقصی اور مسلم قریشی زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاوید قریشی بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ شاہدرہ پولیس انسپکٹر جاوید قریشی کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔