بھارت نے جے ایف تھنڈر 17کے مقابلے میں طیارہ بنانے کا دعویٰ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جولائی 2016 11:44

بھارت نے جے ایف تھنڈر 17کے مقابلے میں طیارہ بنانے کا دعویٰ کر دیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2016ء) : بھارت نے جے ایف تھنڈ ر17کے مقابلے میں ایک طیارہ بنانے اور اسے اپنی فضائیہ میں شامل کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تین دہائیوں کی ان تھک کوششوں اور محنت کے بعد ایل س اے تیجاز (LCA Tejas) بھارتی فضائیہ میں شامل ہو گیا ہے ۔اس طیارے کو مبینہ طور پر پاکستان کے جے ایف 17کے مقابلے میں لانچ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستان ایروناٹک لمیٹڈ نے پہلے دو تیجاز ائیر کرافٹس کو بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دیا ہے۔آئی اے ایف نے بہتر سہولیات کے ساتھ مزید 80ائیر کرافٹس ، جنہیں تیجاز ون اے کا نام دیا گیا ہے، بھارتی فضائیہ میں شامل کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے، جو کہ تیجاز کی اپ گریڈ کی ہوئی شکل ہو گی۔اس طیارے کی خصوصیات میں سے ایک اس کے انجن کی تھرسٹ 9، 163کلوگرام رفتار ہے۔جبکہ اس کی فیول کی صلاحیت 2485کلو گرام ہے۔تیجاز کا لینڈنگ کا کم سے کم فاصلہ 750میل ہے جبکہ پاکستان کے جے ایف تھنڈر 17کا لینڈنگ کا کم سے کم فاصلہ 823میل ہے۔

متعلقہ عنوان :