ایک دلچسپ مصافحہ۔۔۔ جس نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی!!

”ہم آئی ایس آئی ایس کو شکست ضرور دیں گے مگر پہلے یہ تو جان لیں کہ مصافحہ کیسے کیا جاتا ہے“ صدراوباما‘کینیڈین وزیراعظم اور میکسیکن صدر کے درمیان مصافحہ موضوع بحث

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 جولائی 2016 11:42

ایک دلچسپ مصافحہ۔۔۔ جس نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی!!

اوٹاوا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء) امریکا کے صدر باراک اوباما اور میکسیکو کے حکمران انریکے پینا نیٹو اور کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں براعظم امریکا کے تین بڑے ملکوں کے سربراہا ن مملکت کو مصافحہ کرتے دکھایا گیا ہے-انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیومیں میزبان ملک کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن اوٹاوا میں صدر اوباما اور میکسیکن صدر کے درمیان کھڑے ہیں اور وزیراعظم جسٹن ہاتھ ملانے کے کے لیے اپنے دونوں ہاتھ استعمال کررہے ہیں-ویڈیومیں کینڈین وزیراعظم دائیں ہاتھ سے اوباما سے اور بائیں ہاتھ سے میکسیکن صدرانریکے پینا نیٹو ہاتھ ملاتے ہیں جبکہ میکسیکن صدر اپنا دایاں ہاتھ صدر اوبامہ کی طرف بڑھا رہے ہیں جسے انہوں نے شاید دیکھا ہی نہیں-اور پھر صدر اوباما اور انریکے پینا نیٹو کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر انہیں آپس میں ہاتھ ملانے کا موقع دیتے ہیں سربراہان مملکت کے پروٹوکول کے مطابق بائیں ہاتھ سے ہاتھ ملانے کو توہین تصور کیا جاتا ہے مگر میکسیکو کے صدر میزبان کینڈین وزیراعظم کے اصرار پر کڑوا گھونٹ گھونٹ پی گئے-کینڈین صدر کے لیے بلاشبہ یہ ایک اہم موقع ہے کہ وہ اوٹاوا میں براعظم امریکا کے ممالک کے ایک ایسے اتحاد کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں جوکہ خطے کے تمام ممالک کے مفادات کا تحفظ کرئے-سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں ‘ایک امریکی شہری نے اپنے پغام میں کہا ہے”روکو تم غلط کررہو“ایک اور تبصرے میں کہا گیا ہے کہ ”ہم آئی ایس آئی ایس کو شکست ضرور دیں گے مگر پہلے یہ تو جان لیں کہ مصافحہ کیسے کیا جاتا ہے“ایک کینڈین خاتون نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” جسٹن ٹروڈو نے خفیہ کنیڈین مصافحہ متعارف کروایا ہے جس کے بارے میں اور کوئی نہیں جانتا“یاد رہے کہ صدر اوباما کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ”نارتھ امریکن لیڈرزکانفرنس “میں شرکت کے لیے کینیڈا کے دورے پر ہیں-

متعلقہ عنوان :