پشاور،فقیر آباد بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ، دہشت گردی کی دفعات شامل

جمعہ 1 جولائی 2016 11:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) پشاور کے علاقہ فقیرآبا د میں ہونیوالے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

فقیر آباد کے علاقے میں گزشتہ شب ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ۔ مقدمے میں قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔یاد رکے کہ گزشتہ روز دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 7زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :