مکہ: خانہ کعبہ میں روزانہ 25,000چٹائیاں بچھائی جاتیں ہیں: ذرائع

جمعہ 1 جولائی 2016 11:35

مکہ: خانہ کعبہ میں روزانہ 25,000چٹائیاں بچھائی جاتیں ہیں: ذرائع

مکہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2016ء): سعودی عرب کے معروف اخبار سعودی گزٹ کے مطابق حرم مکہ اور اس کے اردگرد نماز کے اوقات میں بچھائی جانے والی چٹائیوں کی تعداد تقریباََ 25,000 ہے ۔ ذرائع کے مطابق روزانہ 21,000چٹائیاں بچھائی جاتی ہیں ، جبکہ 4,000چٹائیاں بچا کر رکھی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک چٹائی کی لمبائی کم سے کم 3سے 4میٹر تک ہو تی ہے ۔ ان کو بچھانے کے لیئے الگ عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔ نماز کے اوقات میں حرم کعبہ اور آس پاس کی جگہوں پرمستعد عملہ اپنا کام سر انجام دیتا ہے ۔اگر ان چٹائیوں کو ایک ہی لبائی میں جوڑا جائے تو ان کی کُل لمبائی 90کلو میٹر سے زائد بنتی ہے۔ حرم کعبہ میں بچھائی جانے والی چٹائیاں اعلیٰ معیار کی حامل ہوتی ہیں.