جنوبی ایشیائی خطے کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ، پاکستان کے ساتھ مل کرمسائل حل کرنا چاہتے ہیں ،امریکہ

جمعہ 1 جولائی 2016 11:33

جنوبی ایشیائی خطے کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ، پاکستان کے ساتھ مل کرمسائل ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ مل کرمسائل حل کرنا چاہتا ہے،پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، اگرکسی کو دارالعلوم حقانیہ کی فنڈنگ سے متعلق تحفظات ہیں تو خیبرپختونخوا یا حکومت پاکستان سے رجوع کیا جائے،القاعدہ کی بھارتی شاخ کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ خطے کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مدرسہ دارالعلوم حقانیہ کو 30لاکھ ڈالر فنڈز دینے سے متعلق پریس رپورٹس سے آگاہ ہے تاہم اگر فنڈنگ سے متعلق تحفظات ہیں تو خیبر پختونخوا یا حکومت پاکستان سے رجوع کیا جائے۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے سرتاج عزیز کے اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جبکہ جان کربی نے بتایا کہ امریکا نے القاعدہ کی بھارتی شاخ کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :