فیس بک نے بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا، بڑے پبلشنگ پیجز کو نقصان پہنچنے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 01:19

فیس بک نے بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا، بڑے پبلشنگ پیجز کو نقصان پہنچنے ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جون ۔2016ء) فیس بک نے بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ کی جانب سے بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کچھ عرصے سے صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے دوست احباب کی پوسٹس کو اپنی نیوز فیڈ پر زیادہ نہیں دیکھ پاتے۔ اسی باعث اب کی جانے والی تبدیلیاں صارفین کی ان شکایات کو دور کر دیں گی۔ کی جانے والی تبدیلیوں کے باعث نیوز فیڈ پر صارفین اپنے دوست احباب کی پوسٹس زیادہ سے زیادہ دیکھ پائیں گے۔ جبکہ اس باعث بڑے بڑے پبلشرز کے پیجز کی پوسٹس صارفین کی نیوز فیڈ پر کم ہی دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :