وزیرداخلہ چوہدری نثار کے محکمے کے ماتحت نادرا نے حسن نواز کو شریف خاندان کے ریکارڈ سے باہر کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جون 2016 23:21

وزیرداخلہ چوہدری نثار کے محکمے کے ماتحت نادرا نے حسن نواز کو شریف خاندان ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جون ۔2016ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار کے محکمے کے ماتحت نادرا نے حسن نواز کو شریف خاندان کے ریکارڈ سے باہر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا کی ایک اور نااہلی سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

نادرا نے اپنی نااہلی کے باعث وزیراعظم کے خاندان کو بھی نشانہ بنا دیا ہے۔ نادرا کی جانب سے حسن نواز کو شریف خاندان کے ریکارڈ سے باہر کر دیا ہے۔ حسن نواز کا نام نادرا کے ڈیٹا بیس کے مطابق شریف خاندان میں شامل ہی نہیں ہے۔ جبکہ دوسری جانب سے طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کا پورا کے پورا خاندان تاحال پاکستانی بتایا جا رہا ہے۔