ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی کا پمپنگ اور واٹر سپلائی کا دورہ

جمعرات 30 جون 2016 23:13

سکھر۔ 30جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی نے سکھر شہر کے مختلف روڈوں، راستوں ،مارکیٹوں، پمپنگ اسٹیشنس اور واٹر سپلائی کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے تمام ٹی ایم اوز اور نساسک کے عملداروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں کے نالوں اور گٹروں کی فوری طور پر بہتر طریقے سے صفائی کرائی جائے تاکہ امکانی بارشوں میں شہر اندر اور روڈوں پر بارش کا پانی جمع نہ ہو سکے تاکہ عوام کو مشکلات پیش نہ آئے۔

اس موقعے پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ نالوں اور گٹروں کی صفائی کے کام کی خود نگرانی کریں اور اس سلسلے میں لاپرواہی اور کوتاہی کرنے والے افسران کی فوری طور پر رپورٹ کریں تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لیے اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر لکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سکھر نے تمام ٹی ایم اوز اور نساسک کے عملداروں کو کہا کہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی کی سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے کیونکہ سکھر شہر میں شدید گرمی کے باعث شہریوں کو پینے کے پانی کی زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے سیپکو کے عملداروں کو بھی کہا کہ واٹر سپلائی اور ڈرینیج اسٹیشنوں پر لوڈ شیڈنگ نہ کریں اور امکانی بارشوں کے دوران شہر کے روڈوں پر ڈرینیج کا کھڑا ہوا پا نی نکالا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :