رمضان اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا مہینہ ہے، انسان اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو محسوس کرتا ہے‘حافظ محمد سعید

،جس طرح انسان کو دھوپ، سائے اور سردی کا احساس ہوتا ہے اسی طرح انسان کو پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اسے مل رہی ہیں

جمعرات 30 جون 2016 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء ) امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا مہینہ ہے، انسان اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو محسوس کرتا ہے،جس طرح انسان کو دھوپ، سائے اور سردی کا احساس ہوتا ہے اسی طرح انسان کو پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اسے مل رہی ہیں ،جب بندہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق کو درست کرتا ہے تو اسے رحمتیں مل جاتی ہیں،اس میں قرآن مجید نازل ہوا جو تمام انسانوں کیلئے ہدایت ہے،قرآن اپنے ماننے والوں میں جرات و بہادری پیدا کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار کے موقع پر اساتذہ سے خطاب اور وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ اللہ کے دشمنوں نے مل کر پاکستان کو نشانہ بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف بہت خوفناک منصوبے بنائے اور معاہدے کئے جارہے ہیں۔ ایک بڑی جنگ کی تیاری ہو رہی ہے۔ انڈیا کے ایئرپورٹوں پر ڈرون کھڑے ہیں۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور اسلام پسندوں کیخلاف کاروائی کی سازشیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوشکی میں ڈرون حملہ ایک ریہرسل تھی۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان دشمنی پید ا کی جارہی ہے۔ انڈیاکو افغانستان میں بٹھادیا گیا ہے۔ ملک کے دفاع کیلئے مسلمان متحد ہو جائیں۔ افواج پاکستان ، ملک کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں اور تمام طبقے دفاع کے مسئلہ پر ایک ہو جائیں۔ ان شاء اللہ یہ ملک پوری دنیا کی امیدوں کو مرکز ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے پندرہ سال تک انڈیا کو افغانستان میں مضبوط کیا۔ انڈیا کے ٹریننگ سنٹر بنوائے۔ پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی کوششیں کی گئیں۔ امریکہ کی چترال سے لیکر گلگت تک بیٹھنے کی کوششیں ناکام ہو چکیں ۔نیٹو کا اتحاد ناکام ہو گیا۔ امریکہ کے انڈیا سے معاہدے پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کے مترادف ہیں۔ پوری قوم کو دفاع پاکستان پر متحد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن مودی اوبامہ سے معاہدے کر رہا تھا، بھارتی سولہویں کور کا کمانڈر مقبوضہ کشمیرمیں اپنی شکست کا اعتراف کر رہا تھا۔ مودی اوبامہ کے معاہدے کاغذی ثابت ہو ں گے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ اگر مسلمان دین اسلام پر عمل شروع کریں اور قرآن و سنت سے غافل نہ ہوں تو حالات میں بہت بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔ ہمارے معاشروں، ملکوں کا رنگ اسلامی بنے گا اور آپس کے جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔ مسلمانوں میں تشدد اور قتل و غارت گری کا خاتمہ اسلام پر عمل سے ہی ممکن ہے۔ جب مسلمان میدانوں میں کھڑے ہو جائیں گے تو دنیا میں امن قائم اور فساد ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :