Live Updates

خیبرپختونخواہ میں زمنگ کور کے نام سے اسٹریٹ چلڈرن سنٹرز کھول کر مثال قائم کریں گے، عمران خان

سیاستدانوں کا کام انسانیت کی خدمت کرنا ہے لیکن ہمارے کچھ سیاستدان پانامہ میں اربوں کی کمپنیاں بنا کر ملک کو غریب اور خود کو امیر کرنے میں مصروف ہیں،سویٹ ہوم میں افطار ڈنر سے خطاب

جمعرات 30 جون 2016 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جون ۔2016ء) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سویٹ ہوم کا دورہ کیا اور سویٹ ہوم مقیم بچوں کے ساتھ روز افطار کیا۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان افطار ڈنر سے خطاب میں کہا کہ خیبرپختونخواہ میں زمنگ کور کے نام سے اسٹریٹ چلڈرن سنٹرز کھول کر مثال قائم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بچے بھی ہمارے بچے ہیں جن کا کوئی سہارا نہیں۔

انھوں ذور دیکر کہا کہ سیاستدانوں کا کام انسانیت کی خدمت کرنا ہے لیکن ہمارے کچھ سیاستدان پانامہ میں اربوں روپے کی کمپنیاں بنا کر ملک کو غریب اور خود کو امیر کرنے میں مصروف ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سارے اللہ کے پیغمبر سیاستدان تھے، سیاستدان تو قائد اعظم اور نیلسن مینڈیلا بھی تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مغرب میں ریاست غریبوں ، یتیموں اور معذوروں کی ذمہ داری لیتی ہے۔

فلاحی ریاست اسلام کا تصور تھا لیکن آج دیکھ کر شرم آتی ہے کہ ہم کہاں سے شروع ہوئے تھے کہاں پہنچ گئے ہیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خیبر پختونخوا میں زمنگ کور کے نام سے سٹریٹ چلڈرن سینٹر کھول کر پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ایک مثال قائم کرے گی کہ پہلی بار ریاست بے سہاروں کی ذمہ داری لے گی۔ انکا کہنا تھا خلافت عثمانیہ معاشرے کے غریب لوگوں کو اٹھا کر معاشرے کے بہترین انسان بناتے تھ اور ہم خلافت عثمانیہ کی روایت کو زندہ کرینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات